کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کے الیکشن کے نتائج میں تاخیر پر عوام سے پولنگ اسٹیشنوں کا گھیراؤ کرنے کا حکم دیدیا۔
ادارہ نور حق میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا یہ ہمارا آئینی، جمہوری اور قانونی حق ہے کہ ہمیں ہماری گنتی کر کے نتائج فراہم کیے جائیں لیکن چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کے واضح احکامات کے باوجود ہمیں فارم 11 اور 12 فراہم نہیں کیے جا رہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے کچھ ڈی سیز نتائج جاری کرنے میں رکاوٹ بن رہے ہیں، نتائج جاری نہ ہوئے تو ایک گھنٹے بعد شہر بھر میں دھرنے شروع کردیں گے، عوام پولنگ اسٹیشنوں کا گھیراؤ شروع کر دیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا جو جیتا اس کے لیے مبارکباد اور جو ہارا اس کے لیے حوصلہ افزائی لیکن عوام کے مینڈیٹ پر شب خون نہیں مارنے نہیں دیں گے، کسی کو اپنے میڈیٹ پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔