Featuredپنجاب

عوام نے زکوٰۃ کے پیسے شوکت خانم کیلئے دئیے تھے نجی سوسائٹی کے لئے نہیں، مریم اورنگزیب

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار کے ”صادق اور امین“ نے خیراتی فنڈ ہاؤسنگ سوسائٹی میں لگانے کا اعتراف کرلیا۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار کے ”صادق اور امین“ نے خیراتی فنڈ ہاؤسنگ سوسائٹی میں لگائے، اور اعتراف کیا کہ شوکت خانم کے 30 لاکھ ڈالر ہاؤسنگ منصوبے میں لگائے، دوسروں پر چوری کا الزام اور خود خیرات کے پیسوں کی چوری کا اعتراف جرم۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٰلاکھوں ڈالر کا خیراتی پیسہ لگاتے ہوئے بورڈ سے منظوری بھی نہ لی گئی، عوام نے زکوٰۃ کے پیسے شوکت خانم کیلئے دئیے تھے نجی سوسائٹی کے لئے نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جھوٹا، فراڈیہ اور زکوۃ چور کہتا ہے کہ توشہ خانہ میں چوری کی تو کیا ہوا؟ ریاست کے 190 ملین پاؤنڈ کھا گیا تو کیا ہوا، او صرف 5 کیراٹ کا ہیرہ ہی تو لیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ زکوۃ چور کہتا ہے کہ فارن فنڈنگ کرکے ملک کے خلاف دشمنی ہی کی، یا ٹرسٹ اور زکوۃ کے پیسے چوری کئے، القادر ٹرسٹ کے نام پر 458 کنال اراضی رشوت لی، یا پھر بشری بی بی کے ساتھ مل کر پنجاب کی ہر نوکری اور ہر عہدہ بیچا تو کیا ہوا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان جنہیں چور کہتے ہیں برطانیہ کی بھی کسی عدالت میں الزام ثابت نہ کرسکے، اور خود عمران خان اِسی لئے کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوتے، کیوں کہ اگر وہ پیش ہوئے تو تمام کئے ہوئے جرائم کا اعتراف کرنا پڑے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close