Featuredتجارت

پنجاب میں سرکاری سطح پر مزدور کی روز کی اجرت میں 85 روپے کا اضافہ

پنجاب بھر میں کام کرنے والے مزدوروں کیلئے خوشخبری ، پنجاب میں سرکاری سطح پر مزدور کی روز کی اجرت میں 85 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبے میں سرکار سطح پر مزدوروں کی اجرت میں ترامیم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔لاہور میں سرکاری سطح پر مزدور کی اجرات میں 85 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

پنجاب کے دیگر اضلاع میں مزدور کی اجرات میں 70 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے ۔ مزدور کی ایک روز کی اجرت 965 روپے سے بڑھا کر 1ہزار 60 روپے مقرر کردی ۔

مہارت رکھنے والے مزدورکی سرکاری سطح پر ایک دن کی اجرت میں 150 روہے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔مہارت رکھنے والےمزدور کی روزانہ کی اجرت 1300 روپے 1450 روپے مقرر کی گئی ہے ۔

ڈرائیور ،الیکٹریشن، ڈینٹر ،کار پینٹر فرنیچر کی پالش کرنے والے کی اجرات 1450 روپے مقرر کی گئی۔مالی کی روز کی اجرات میں 102 روپے کا اضافہ کرتے ہوئے اب 973 کی بجائے 1 ہزار 75 روپے ہوگی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close