خیبر پختونخواہ

پشاور، ڈینگی وائرس نہ رُک سکا، متاثرہ افراد کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈینگی وائرس نے تشویش ناک صورت حال اختیار کر لی ہے، جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 700 سے بھی تجاوز کر گئی۔ شہر کے متاثرہ علاقوں میں تہکال کے بعد پشتہ خرہ، سفید ڈھیری اور اچینی پایاں شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اب تک 10 افراد اس وائرس سے متاثر ہوکر زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا کے بڑے ہسپتالوں میں زیر علاج ایسے مریضوں کی تعداد 130 ہے۔ پشاور کے ہسپتال خیبر ٹیچنگ میں 3000 مشتبہ مریضوں کی اسکریننک ہوچکی ہے۔ دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ میں بھی ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے سیکرٹری صحت، ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو اگلی پیشی پر طلب کر لیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close