Featuredاسلام آباد

سابقہ حکومت نے جاتے جاتے ایسے اقدامات کئے کہ ملک ہمیں ڈیفالٹ کے دھانے پر ملا

اسلام آباد : ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ، ہم درست اقدام کر رہے تھے، جس کو دوسرے سیاست کی نظر کر رہے تھے۔

وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشہ نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاسی اور معاشی عدم استحکام ہے۔ سابقہ حکومت نے جاتے جاتے ایسے اقدامات کئے کہ ملک ہمیں ڈیفالٹ کے دھانے پر ملا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام معطل تھا، لوگ ہماری بات ماننے کو تیار نہیں تھے۔ یوکرائن کی جنگ کے باعث بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عالمی ماحول نے پاکستان کو بڑا دھچکا دیا۔ ہم جس حد تک کر سکتے تھے، ہم نے کیا اور کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے لئے مشکل اقدامات کرنا پڑے۔ ہم درست اقدام کر رہے تھے، جس کو دوسرے سیاست کی نظر کر رہے تھے۔ ملکی مفاد پر سیاست کو ترجیح دی جائے، تو یہی حال ہوتا ہے، جو پاکستان کا آج ہے۔

عائشہ غوث پاشہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا۔ جتنا بڑا سیلاب آیا، اس سے پہلے وہ کبھی نہیں آیا۔ ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ مشکل حالات میں بی آئی ایس پی اور یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے ریلیف دے رہے ہیں۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ آئیے سب مل کر کر ہاتھ تھامے اور اس ملک کو آگے بڑھائیں۔ اگر اپنے بچوں کو بھی ایسے حالات میں نہیں دھکیلنا تو مل کر کام کرنا ہوگا۔ آئیں جس کے پاس کوئی بھی بہتری کی تجویز ہے، ہمیں دیں۔ ساتھ کھڑے ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close