سندھ

الطاف حسین نے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے کہا، جسے مہاجروں نے ناکام بنا دیا، مصطفی کمال

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم نے پاکستان کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے کہا لیکن اردو بولنے والے ان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم نے کہا کہ پاکستان کے پرچم کو جلا کر وڈیو سوشل میڈیا پر ڈالو اور ساتھ 14 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا طریقہ بھی بتایا لیکن منہ چھپا کر جن لوگوں نے گھناونا جرم کیا سب کا پتا چل گیا ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے پاکستان کو گالیاں دیں اور تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی گئیں، پرچم جلانے کی تصاویر اور وڈیو بھارتی چینلز کو دی گئیں اور بھارتی چینلز نے ان وڈیوز کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم نے بھارتی وزیراعظم سے کہا کہ اردو بولنے والوں کیلئے بھارت میں صوبہ بنائیں، افسوس کہ یہ سب کچھ اردو بولنے والے مہاجروں کے نام پر کیا گیا۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم نے مہاجروں کا نام لیکر پاکستان کو گالیاں دیں اور قومی پرچم جلایا، 3 مارچ 2016ء کو ہم نے جو باتیں کیں بانی ایم کیو ایم نے درست ثابت کردیں، مہاجروں نے 30سال بعد خود کو ان سے الگ کرنا شروع کردیا ہے، لوگوں نے 9 بار بانی ایم کیو ایم کو ووٹ دیئے اور 30 سال تک زکواة، فطرہ دیا، آج میں اپنی پاکستانی شناخت پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close