Featuredسندھ

پولیس اسنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ کو مزید سخت بنائے، غلام نبی میمن

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ جو پولیس آفیسر کارکردگی نہیں دکھاسکتا وہ اہم پوسٹ کے لائق نہیں۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام سے متعلق اجلاس ہوا۔

دوران اجلاس آئی جی سندھ نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمزکے خلاف افسران کو واضح ہدایات دی جاچکیں، حالیہ پولیسنگ اقدامات ثمرآور ثابت ہورہے ہیں، پولیسنگ اقدامات کی مانیٹرنگ اور علاقوں کے دورے کررہا ہوں۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ کراچی پولیس اسنیپ چیکنگ اورپیٹرولنگ کو مزید سخت بنائے، گرفتار مجرموں سے برآمداسلحہ اور کیسز کا فیڈ بیک سی ٹی ڈی سے لوں گا۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ پولیس افسران کی کارکردگی کے حوالے سے احتسابی عمل کا آغازکردیا، اسٹریٹ کرائمز سےمتاثرہ تھانوں کے افسران کارکردگی پر توجہ دیں، جو پولیس آفیسر کارکردگی نہیں دکھاسکتا وہ اہم پوسٹ کے لائق نہیں۔

اس موقع پرایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے اجلاس کوبتایا کہ کراچی سے جرائم پیشہ گروہوں کے خاتمے کیلئے کام جاری ہے،عادی اور نئے اسٹریٹ کرمنلز کی گرفتاریاں یقینی بنائی جارہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close