عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کوئی روئے گا یا روئے گی بعد کی بات ہے آج ساری قوم رورہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئی روئے گا یا روئے گی بعد کی بات ہے آج ساری قوم رورہی ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 9 فروری کو آئی ایم ایف (IMF) کی شرائط سب کو رُلا دے گی، ذبح خانے میں لے جائے گی اور سڑکوں پر ماتم کرائے گی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں ڈالر پہلے300 کا ہوتا ہے یا پیٹرول ہوتا ہے، 100 دن میں الیکشن ناگزیر ہیں، صوبے اور مرکز میں اکھٹے ہوں گے، ورنہ جوڈو کراٹے ہو گا، اسحاق ڈار کو آوٹ سورس کرنا ہوگا۔