Featuredاسلام آباد

حکومت کی پالیسی کی سمجھ نہیں آتی کہ یہ چاہتے کیا ہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر ملک چلارہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ سب سے پہلے شہباز گل ،پھر اعظم سواتی ، مجھے اور اب شیخ رشید کو گرفتار کر لیاگیا، شاندانہ گلزار پر بھی غداری کا مقدمہ بنا لیا گیا ہے، کون عقل مند ان کو مخالفین پر مقدمات کرنے کامشورہ دے رہا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک طرف مہنگائی اور دوسری جانب دہشت گردی ہے، جب پاکستان کو ضرورت ہے کہ معاملات ٹھیک ہوں اس وقت انتشار کون پھیلا رہا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ خواجہ آصف کہتے ہیں کہ عمران خان ملک میں دوبارہ دہشتگردی کو واپس لائے، ہمارے دورمیں تو کوئی دھماکے نہیں ہوئے، پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دور میں دہشتگردی پر قابو پایا، ہم 9 مہینوں کے اندر ملک کو ٹیرارزم سے ٹوارزم کی طرف لائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں افغانستان میں انخلا کا مرحلہ چل رہا تھا، عمران خان افغانستان کی قیادت کو سمجھتے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ مسائل کاحل جنگ میں نہیں، بلاول بھٹو زرداری نے 17سے زیادہ امریکاکے دورے کیے اور کابل ایک بار بھی نہیں گئے، شہبازشریف نے افغانستان کے معاملے پر ایک بھی میٹنگ نہیں بلائی۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف لندن میں بیٹھ کرملک چلارہے ہیں، اس حکومت کی پالیسی کی سمجھ نہیں آتی کہ یہ چاہتے کیا ہیں، نہ تو ان سے ملک سنبھل رہا ہے اور نہ یہ عمران خان کو سنبھال پارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close