دنیا

سعودی عرب نے کابل میں سفارت خانہ بند کر دیا

سعودی عرب نے سیکورٹی خدشات کے باعث افغان دارالحکومت کابل میں سفارت خانہ بند کردیا۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں سعودی سفارتخانے کو داعش کی جانب سے ممکنہ حملے کے خدشے پر بند کیا گیا۔ سعودی سفارت خانے کے سفارت کاروں اور ملازمین کو اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

افغان میڈیا کا سعودی وزارت خارجہ کے حکام کے حوالے سے کہنا ہے کہ داعش کار بم کے ذریعے سعودی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔

اس سے قبل طالبان حکومت نے سعودی سفارت کار کے ملک چھوڑنے کو عارضی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس کے پیچھے سکیورٹی خدشات کار فرما نہیں۔ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ سعودی سفارت خانے کے کچھ ملازمین تربیت کی غرض سے ملک سے باہر گئے ہیں جو کہ واپس آ جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close