سندھ

سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو 10 سال قید بامشقت

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔

سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے مجرم عامر کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔ عدالت نے مجرم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم عامر کو گزشتہ سال جنوری میں شاہ فیصل کالونی کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے خلاف متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عامر پر اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کا الزام تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close