Featuredکھیل و ثقافت

اس سال بہترین ٹیم ہے بہتر نتائج دیں گے: سرفراز احمد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پی سی سیل 7 میں ٹیم کا کمبی نیشن نہیں بن سکا تھا۔ اس سال بہترین ٹیم ہے بہتر نتائج دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے کہا کہ پی ایس ایل سے پہلے ہی بھرپور ٹریننگ کررہا ہوں، ایونٹ سے پہلے جتنا زور لگ سکتا ہے لگا رہا ہوں، پی ایس ایل کے دوران میچ ٹو میچ ٹریننگ کریں گے۔

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ عام دنوں میں ورک لوڈ کودو حصوں میں تقسیم کرتا ہوں، سرفراز ایک حصے میں ٹرینگ، جم اور دوسرے میں نیٹ کرتا ہوں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ کوئٹہ میں نمائشی میچ کے دوران بہت زیادہ جوش خروش تھا، کوئٹہ کی عوام نے دونوں ٹیموں کو سپورٹ کیا جبکہ پی سی بی، بلوچستان حکومت اور فورسز نے میچ کے انعقاد میں اپنا حصہ ڈالا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح چیزیں بہتر ہورہی ہیں آئندہ کوئٹہ میں فل فلیش میچز ہوں گے، افتخار کی زبردست فارم چل رہی ہے۔ امید ہے انکی فارم کوئٹہ کے کام آئے گی۔

سرفراز احمد ایک اوور میں 6 چھکے لگانا کمال ہے، وہاب اچھا بالر ہے مگر اس دن افتخار کا دن تھا۔ وہاب سے کہا کے شکر کرو نمائشی میچ تھا ورنہ رجسترڈ ہوجاتا۔

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ افتخار کا جو نام ہے، انہیں اس نام سے پکاریں، انکو چاچا نہیں کہنا چاہیے۔ افتخار پاکستان کا کھلاڑی ہے انکو عزت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کے بابر اعظم اور میرے حوالے سے جو چل رہا ہے وہ نہیں ہونا چاہئے۔ میں، بابر، رضوان، عماد،شاداب پاکستان کے کھلاڑی ہیں اور ہر کپتان اپنی ٹیم کو جتوانے کے لئے کھیلتا ہے۔ ہم سب پاکستان کےلیے کھیلتے ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ کرکٹ کےلیے انڈیا پاکستان کے میچز بہت ضروری ہیں، سیاسی معاملات کا علم نہیں مگر انڈیا اور پاکستان کے کرکٹرز ایک دوسرے کیخلاف کھیلنا چاہتے ہیں۔ پاک بھارت میچز میں جو کھلاڑی پرفارم کرتا ہے اسکا نام بن جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close