لاہور: کیپٹن صفدر کی بات میں وزن ہے، ہمیں تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسپیکر 43 ارکان کو قومی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی فوری دعوت دیں، اسپیکر فرار ہوگئے کل اسمبلی سیشن ہی ختم کر دیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کیا ہے، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ارکان قومی اسمبلی بحال ہو چکے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کے اندر کافی آوازیں اٹھنی شروع ہوگئی ہیں، کیپٹن صفدر کی بات میں وزن ہے، ہمیں تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ امریکا، سعودی عرب اور چین سمیت تمام ممالک سے قریبی تعلقات کے حامی ہیں، یہ ہرگز نہیں ہو سکتا کہ قریبی دوست بتائے پاکستان میں حکومت کس کی ہو گی۔