بلوچستان

بلوچستان اسمبلی کے 12 اراکین عید کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے، علی مدد جتک

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ موجودہ ایوان سے 12 اراکین اسمبلی عید الضحٰی کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لئے تیار ہیں۔ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں اراکین اسمبلی شمولیت کا اعلان کرینگے۔ نواز شریف اور ان کی جماعت جمہوریت کے بچاؤ نہیں بلکہ اپنے آپ کو بچانے کے لئے آئین میں ترمیم کر رہے ہیں، جو کہ کسی بھی صورت قبول نہیں کرینگے۔ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بقاء کے لئے ہر قسم کی قربانی دی ہے، مگر مسلم لیگ (ن) نے کوئی بھی قربانی نہیں دی ہے، کیونکہ وہ کسی اور کی پیداوار ہے، اس لئے وہ قربانی نہیں دے سکتے۔ نواز شریف کا دور ختم ہوگیا ہے۔ اس نے پیپلز پارٹی کیلئے گہرا کھڈا کھودا تھا۔ آج وہ اس میں خود گرگیا۔ بلوچستان سے ممتاز قبائلی شخصیت اور بارہ سے زیادہ ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے تیار ہیں۔ عید کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے چیئرمین آصف زرداری بلوچستان کا دورہ کرینگے۔ اس موقع پر یہ اہم شخصیات اور ارکان اسمبلی پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے۔ آنے والا سال 2018ء انتخابات کا سال ہے۔ 2018ء میں جیالا وزیراعلٰی ہوگا اور جیالوں کی اسمبلی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close