گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کے دو کارندے گرفتار ، چوری شدہ گاڑیاں برآمد
کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے گاڑیاں چوری کر کے اندرونِ سندھ فروخت کرنے والے گروہ کے دو ملزمان گرفتار کرلیے
اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نارتھ ناظم آباد کی کارروائی کاریں چوری کرکے اندرون سندھ فروخت کرنے والے گروہوں کے 2 کارندوں کو گرفتار کیا، ملزمان نے سندھ سیکریٹریٹ کے قریب سے سرکاری گاڑی چوری کر کے سکھر میں فروخت بھی کی تھی۔
حکام کے مطابق گروہ شہر کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کر کے انہیں اندرون سندھ لے جاکر فروخت کرتا تھا، گرفتار ملزمان کی شناخت ذیشان خالد اور اعجاز علی کے ناموں سے ہوئی، جن کے قبضے سے دو گاڑیاں بھی برآمد ہوئیں۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزمان نے سرکاری سوزوکی کلٹس نمبر GS-4752 سند ھ سیکریٹریٹ کی عقبی گلی سے چوری کی اور اُسے سکھر میں دانش شیخ نامی ملزم کو فروخت کیا جس کی برآمدگی کے لئے پو لیس پا رٹی روانہ کر دی گئی ہے جبکہ برآمد شدہ ٹویو ٹا کرولا کار جو کہ ٹیمپرڈ ہے کا معائنہ ایف ایس ایل کرایا جا رہا ہے۔
ملزمان عا دی جرائم پیشہ ہیں ،جو کراچی سے کاریں چوری کر نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیںاور چوری شدہ کاریں اندرون سندھ میں مختلف افراد کو فروخت کر تے ہیں،ملزمان سے مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پہ ما رے جا رہے ہیں۔