پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مخالفین اين آر او 2 لينے کيلئے شاہ محمود قریشی کے ذريعے عمران خان کے پاس آئے تھے
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے الزام عائد کیا ہے کہ مخالفین اين آر او ٹو لينے کيلئے شاہ محمود قریشی کے ذريعے عمران خان کے پاس آئے تھے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں شامل لوگ عمران خان کو بلیک ميل کرنے کيلئے دھرنے اور احتجاج کرتے رہے۔ان کي صرف ایک ڈیمانڈ تھی کہ نیب آرڈیننس میں چونتیس ترامیم کی جائيں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ فيٹف (ایف اے ٹی ایف) کے حوالے سے قانون سازی کے لیے مخالفین نے نيب قانون میں تراميم کی شرط رکھ۔ ان کا مقصد ایک ہی تھا کہ کسی طرح خود کو کرپشن کیسز سے آزاد کروا لیں۔
فیصل جاوید نے کہا مخالفین اين آراو ٹو لينے کے لئے شاہ محمود کے ذريعے عمران خان کے پاس آئے، انہوں نے عمران خان کو ہٹا کر پہلا کام نیب ترامیم والا کیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اليکشن کي تاريخ کا اعلان نہ ہوا تو پھر عمران خان عوام کو احتجاج کی کال دیں گے۔