Featuredسندھ

کراچی پولیس چیف آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی پولیس چیف آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نجی ٹی وی نے حاصل کرلی، جس میں مسلح دہشت گردوں کو راہداری میں گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کراچی پولیس چیف آفس (کے پی او) پر جمعہ کی رات تین دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سماء کو موصول ہوگئی۔

ویڈیو میں دہشت گردوں کو کراچی پولیس آفس کی راہداری میں دیکھا جاسکتا ہے، مسلح دہشت گردوں نے کے پی او کی پہلی منزل پر پوزیشن لیں، دہشتگردوں کے پاس بڑے ہتھیار بھی واضح دیکھے جاسکتے ہیں۔

ویڈیو کے مطابق دہشتگردوں نے بیگز پہن رکھے ہیں، پہلے ایک دہشتگرد آگے آیا پھر دیگر کو ہاتھ کے اشارے سے آگے بلایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونیوالے حملے میں رینجرز، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوئے تھے جبکہ فورسز کے آپریشن میں تینوں دہشت گرد مارے گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close