نیب نے بشریٰ بی بی کی طلبی کا سمن بھی جاری کر دیا
نیب نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 9 مارچ کو طلب کررکھا ہے
اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کیلیے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو بھی طلب کر لیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق نیب نے بشریٰ بی بی کی طلبی کا سمن بھی جاری کر دیا ہے ، ساتھ میں فواد چودھری اور شاہ محمود قریشی کو طلب کیا گیا ہے۔ سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کو بھی طلب کیا گیا ہے ۔
دوسری جانب نیب نے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے لیے ٹیم دبئی بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ، توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم جلد متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی۔
نیب نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 9 مارچ کو طلب کررکھا ہے ، نیب نے طلبی کا نوٹس عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ بھیجا ہے ،نوٹس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ملنے والے تحائف کو فروخت کیا جن میں 4رولیکس گھڑیاں، ایک آئی فون جو انہیں 2018ء میں قطر آرمڈ فورسز کی جانب سے دیا گیا، قیمتی گھڑی اور دیگر تحائف شامل ہیں جو انہوں نے خلاف قانون فروخت کیے۔