لاہور: پرویز الہیٰ اور اُن کے ساتھیوں کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الہیٰ کو پاکستان تحریک انصاف کا صدر بنایا جائے گا جس کی سینئر قیادت نے پارٹی آئین کے مطابق منظوری دے دی۔
انہوں نے کہا کہ پرویز الہی اور اُن کے ساتھی بشمول اراکین ہمیشہ عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہوئے ہیں، جس کی انہیں قیمت بھی ادا کرنا پڑی۔
فواد چوہدری نے پرویز الہیٰ اور اُن کے ساتھیوں کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان کی قیادت میں اُس پاکستان کی طرف بڑھیں گے اور نیا پاکستان کا خواب پورا کر کے دکھائیں گے۔
پرویز الہٰی نے باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی کو جوائن کر لیا ہے-@fawadchaudhry pic.twitter.com/aETTAIs5GT
— PTI (@PTIofficial) February 21, 2023