دنیا

امریکا پاکستان کیساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مثالی بنانے کا خواہشمند ہے

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے وزارتی اجلاس جاری ہے، ہم پاک، امریکا تعلقات کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔

جمعرات 23 فروری کو امریکی محکمہ خارجہ میں ہونے والی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ پاک، امریکا مضبوط تجارتی و اقتصادی تعلقات وقت کی ضرورت ہیں، دو دہائیوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں امریکا سر فہرست ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان میں 80 امریکی کمپنیوں میں ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد پاکستانی ملازم ہیں، امریکی کاروباری اداروں کو پاکستان میں تجارتی مواقع بارے آگاہ کیا جاتا ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مثالی بنانے کا خواہش مند ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایک سال میں ہماری سرمایہ کاری میں تقریباً پچاس فیصد اضافہ ہوا، پاکستان کے ساتھ توانائی، زرعی آلات سمیت دیگر شعبوں میں تجارت کے فروغ کی ضرورت ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکااور پاکستان کے مشترکا مفادات ہیں، طالبان یقینی بنائیں کہ داعش، تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) اور دیگر خطے کا امن خراب نہ کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close