انٹرٹینمنٹ

میں ذاتی اور پیشہ ورانہ دونوں زندگیاں گزارنا چاہتی ہوں : پرینیتی چوپڑا

 آپ مجھے ایک لڑکا ڈھونڈ کر دے دیں تو میری ذاتی زندگی بالکل سلجھ جائے گی۔

بالی ووڈ کی نٹ کھٹ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ آپ مجھے اچھا لڑکا ڈھونڈ دیں، میں شادی کرلوں گی۔

پرینیتی چوپڑا کہہ رہی ہیں کہ وہ اس وقت اکیلی ہیں لیکن اپنے لیے درست شخص کا انتخاب کرنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ مجھے ایک لڑکا ڈھونڈ کر دے دیں تو میری ذاتی زندگی بالکل سلجھ جائے گی۔
پرینیتی نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس کوئی تجاویز یا سفارشات ہیں تو میں سننے کیلئے تیار ہوں۔
34 سالہ اداکارہ نے کہا کہ میں شادی کرنا چاہوں گی اور اس کے بعد زندگی میں بچے بھی چاہئیں، مجھے ایک متوازن کیریئر بنانا ہے، میں ذاتی اور پیشہ ورانہ دونوں زندگیاں گزارنا چاہتی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں صحتمند رہنا چاہتی ہوں، اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ خوش رہنا چاہتی ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close