Featuredسندھ

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں نئے سسٹم کے تحت بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں نئے سسٹم کے تحت بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق منگل 28 فروری سے جمعرات 2 مارچ تک بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

میٹ آفس کے مطابق اس دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں اس دوران پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ محکمے کی اطلاعات کے مطابق مغربی ہوائیں 28 فروری کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونگی۔ مغربی ہوائیں مارچ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں پھیل جائیںگی۔

رپورٹ کے مطابق 28 فروری سے 2 مارچ تک مری میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جب کہ گلیات، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی تیز ہوا کے ساتھ بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔

محکمے کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے سسٹم کے تحت اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، گجرانوالہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ اس موقع پر محکمہ موسمیات کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close