پنجاب

پنجاب میں ڈکیتی کے واقعات ۔ دو افراد جاں بحق

کمالیہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ سے ڈاکوؤں کا اپنا ساتھی بھی زخمی ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد اپنی دکان میں موجود تھے کہ چار مسلح افراد نے لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر گولیاں چلا دیں۔ فائرنگ سے خالد اور وارث شدید زخمی ہو گئے اورہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔ گولیاں لگنے سے ڈاکوؤں کا اپنا ساتھی ایوب بھی زخمی ہو گیا۔ جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی جاں بحق افراد کے لواحقین اور علاقہ مکین مشتعل ہو گئے اور سول ہسپتال میں گھس کر زخمی ڈاکو کو مارنے کی کوشش کی۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔

لاہور۔رنگ محل کے علاقے میں ڈاکو نجی بینک کی کیش وین میں ڈکیتی کے دوران تقریباً ایک کروڑ روپے رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق نجی بینک کی کیشن وین رقم لے کر بینک جا رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق بینک رنگ محل کے علاقے میں تنگ گلیوں میں موجود تھا اور جیسے ہی کیش وین گلیوں میں داخل ہوئی تو ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر کے سیکیورٹی گارڈز کو زخمی کر دیا اور رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈز کا کہنا ہے کہ کیش وین میں تقریباً ایک کروڑ روپے موجود تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے والے گارڈز کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا کام جاری ہے۔ سیکیورٹی گارڈز کی مدد سے ڈاکوﺅں کا خاکہ بھی تیار کیا جائے گا اور جلد ہی انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close