دنیا

موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات

مسلسل برف کے پگھلنے کے باعث سمندر کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ

انٹارکٹیکا سمندر میں برف 45 سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

مسلسل برف کے پگھلنے کے باعث سمندر کی سطح میں بھی خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ ہے
موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات کے سبب انٹارکٹیکا سمند ر میں مسلسل دوسرے سال برف کی تہہ میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔
امریکی سائنسدانوں کے مطابق انٹارکٹیکا سمندر میں برف کی کمی 45 سالوں کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

نیشنل اسنو اینڈ آئس ڈیٹا کے مطابق انٹارکٹیکا سمندر میں رواں سال 21 فروری تک 1.79 ملین مربع کلو میٹر برف پگھلی۔

تاہم مسلسل برف کے پگھلنے کے باعث سمندر کی سطح میں بھی خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close