تجارت

انٹر بینک میں ڈالر 265.50 جب کہ اوپن مارکیٹ میں 268.50 روپے کا ہوگیا

قرض کے حصول کے لیے آئی ایم ایف کی نئی شرطوں نے کرنسی مارکیٹ میں روپے کو ہلا کر رکھ دیا۔

بدھ (1 مارچ ) کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں پھر تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر صرف ایک روز میں 4 روپے مہنگا ہونے کے بعد 265 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگیا ہے۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 268 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا۔

کرنسی ڈیلر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر سے روپے کی قدر پر منفی اثر پڑا۔ ڈالرکے ایکسچینج ریٹ کو افغان بارڈر ریٹ سے منسلک کرنے کے آئی ایم ایف مطالبے کی خبروں نے مارکیٹ میں روپے کی قدر کو نقصان پہنچایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close