Featuredاسلام آباد

پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے بورڈ کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے پی آئی اے کے تمام ملازمین کو 10 فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں جاری کردی گئیں۔

پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں جنوری 2023 سے اضافہ کیا گیا ہے۔

پی آئی اے سینئر آفیسرز ایسوسی ایشن (ساسا) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے سے پی آئی اے ملازمین کوپریشانی سے نجات ملی ہے۔ اضافے کے ساتھ ملازمین کی تنخواہیں متعلقہ بینکوں میں ٹرانسفر کردی گئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close