Featuredپنجاب

بزدل آدمی باہر نکلو ، قوم گیدڑ اور لیڈر کا فرق جان گئی ہے

نواز شریف پلیز ! تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں

لاہور: گیڈر چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے

مریم نواز نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے معاملے میں ٹوئٹر پر گیڈر کی تصویر شیئر کرادی اور کہا ہے کہ نواز شریف پلیز ! تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں۔

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے لیے پولیس لاہور زمان پارک میں واقع ان کی رہائش گاہ پہنچی جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اس کے بعد سے معاملہ ہائی پروفائل بن گیا ہے۔

عمران خان کی عدم گرفتاری پر مریم نواز نے ٹوئٹس کیے ہیں جن میں انہوں ںے گیدڑ کی تصویر شیئر کرادی اور عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل آدمی باہر نکلو، قوم گیدڑ اور لیڈر کا فرق جان گئی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے اور گیڈر چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے! نواز شریف تھوڑی سے بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں پلیز۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close