لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف آج سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کررہی ہے اس سلسلے میں پہلی ریلی لاہور میں نکالی جارہی ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ’نظام بدلو اور حالات بدلو‘ کے عنوان سے لاہور میں ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ریلی سے پہلے زمان پارک کے باہرکشیدگی کا ماحول ہے، پولیس کی نفری تعینات کرنے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس کی گاڑیوں کوگھیرلیا اور نعرے بازی کی ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے آج نکالی جانے والی ریلی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ریلی کی قیادت چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان بلٹ پروف گاڑی میں کریں گے۔ اس کے علاوہ جیمرز والی گاڑی اورعمران خان کی ذاتی سکیورٹی سمیت ریسکیو کی گاڑیاں بھی ہمراہ ہوں گی۔
ریلی کے لیے تیار کیے جانے والے کینٹینر میں پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین موجود ہوں گے۔
ریلی کا راستہ
پی ٹی آئی کی ’نظام بدلو اور حالات بدلو‘ ریلی زمان پارک سے شروع ہوکر داتا دربار پر اختتام پزیر ہوگی۔
ریلی کینال روڈ ، مسلم ٹاون موڑ ، مزنگ چونگی اور ایم اےاوکالج سے ہوتی ہوئی داتا دربار پہنچے گی۔
زمان پارک تا داتا دربار چھ کلومیٹر کے راستے پر 25 استقبالیہ کیمپس لگائے گئے ہیں، جہاں صوبائی قائدین اور کارکنان ریلی کا استقبال کریں گے۔