بیت المقدس: نابلس میں یہودی آباد کاروں کے حملوں میں 6 فلسطینی زخمی ہوئے
فلسطین نے خبردار کیا ہے کہ یہودی آباد کاروں سے مسجد اقصیٰ پردھاوا بولنے کی اپیل خطرناک ہے۔
فلسطین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودیوں کے مذہبی تہوار کے موقع پر یہودی آباد کاروں سے مسجد اقصیٰ میں دراندازی کی اپیل کی گئی ہے جو خطرناک ہے۔ اسرائیل کی حکومت اس طرح کی کارروائیوں کی براہ راست ذمہ دار اور سرپرست ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے کے دیرہوجائے امریکا اور عالمی برادری یہودی آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے سے روکیں۔
دوسری جانب یہودی آباد کاوروں نے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فلسطینیوں پرحملے کیے۔ ان کے گھروں پر فائرنگ اور پتھراؤ کیا۔ یہودی آباد کاروں کے حملوں میں 6 فلسطینی زخمی ہوئے۔