Featuredپنجاب

ڈی سی نے ریلی کی درخواست پر فیصلہ ہی نہیں کیا تو آپ نے ریلی کیسے نکال دی؟عدالت

لاہور ہائی کورٹ نے دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس وحید خان نے دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس وحید خان نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو ڈپٹی کمشنر لاہور نے ریلی کی اجازت دی تھی؟

پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ ڈی سی نےریلی کی اجازت کی درخواست پرابھی فیصلہ نہیں کیا، ہم چاہتےہیں آپ ڈی سی کوبلالیں۔

فاضل عدالت نے استفسار کیا کہ ڈی سی نے ریلی کی درخواست پرفیصلہ ہی نہیں کیا تو آپ نے ریلی کیسےنکال دی؟، آپ جو چاہتے تھے وہ کل آپ نے کردیا، آپ ڈی سی کےخلاف کل درخواست دیتے کہ وہ فیصلہ نہیں کررہا۔

عدالتی استفسار پر پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ زمان پارک کل میدان جنگ بنارہا، جس پر جسٹس وحید خان نے ریمارکس دیئے کہ یہ جلسے کا اسٹیج نہیں عدالت ہے، عدالت اس بات کو سُنے گی جوپٹیشن میں لکھی ہے، آپ کی پٹیشن میں لکھاآپ نےڈی سی کودرخواست شئیرکی،کیایہ کافی تھا؟۔

بعد ازاں پی ٹی آئی کے وکیل نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی، عدالت نے اسے منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close