Featuredکھیل و ثقافت

 پی ایس ایل کے 27 ویں میچ میں سلطانز نے زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

رائیلی روسو نے اپنا ہی ریکارڈ توڑتے ہوئے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری جڑ دی

سلطانز نے 243 رنز کا ہدف 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر پورا کر لیا

پشاور زلمی دو بار 240سے زائد کے اسکور کے دفاع میں ناکام رہنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

ملتان سلطانز کا آغاز اچھا نہ رہا اور صرف 28 رنز پر دونوں اوپنرز شان مسعود اور محمد رضوان پویلین لوٹ گئے، شان مسعود نے 5 اور محمد رضوان نے 7 رنز بنائے۔

دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد رائیلی روسو اور کیرون پولارڈ نے تیزی سے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور چوکوں چھکوں کی برسات کر دی، روسو نے پہلے صرف 17 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی اور پھر 41 گیندوں پر پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی، وہ 8 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 121 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کیرون پولارڈ نے بھی 25 گیندوں پر 5 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اچھی اننگز کھیلی جبکہ انور علی 24 اور اسامہ میر 11 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

ملتان سلطانز نے 243 رنز کا ہدف 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ملتان سلطانز کے جارح مزاج بیٹر رائیلی روسو نے پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔

ملتان سلطانز کے روسو نے پشاور کیخلاف 41 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ رائیلی روسو نے تیز ترین سنچری کیلئے اپنا ہی ریکارڈ توڑا۔

جنوبی افریقی کرکٹر نے اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف 43 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

اسی میچ میں روسو نے تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔ روسو نے 17 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔

اس سے قبل کامران اکمل،  آصف علی اور حضرت اللہ ززائی نے بھی17 گیندوں پر ففٹیاں کرچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close