Featuredاسلام آباد

امین گنڈا پور اور داؤد آفریدی کے درمیان گفتگو منظر عام پر آگئی

تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور اور داؤد آفریدی کے درمیان گفتگو منظر عام پر آئی ہے جس میں لوگوں کو زبردستی زمان پارک لے جانے کی بات ہورہی ہے۔

منظر عام پر آنے والی مبینہ آڈیو میں علی امین کہتے ہیں کہ خان (عمران خان)نے کہا ہے جو امیدوار ٹکٹ ہولڈر ہیں، وہ پہنچیں شکل دکھائیں اپنی۔

جواب میں داود آفریدی نے کہا کہ قافلے روانہ ہوگئے ہیں، سر آج ایک قافلہ نکل چکا ہے،دوسرا قافلہ ہفتے کو نکلے گا۔

جس پر علی امین نے پوچھا تم ساتھ جارہے ہو یا نہیں؟، داؤد آفریدی نے جواب میں کہا کہ نہیں سر ابھی نہیں گئے.

علی امین نے پوچھا کہ کتنے بندے ہیں؟ جواب میں داؤد آفریدی نے کہا کہ 15 سے 20 لوگ ہی گئے ہیں۔ علی امین دوبارہ پوچھتے ہیں کہ 15،20 گاڑیاں ؟ جواب میں داؤد آفریدی نے کہا کہ نہیں گاڑیاں نہیں آپ نے 15، 20 لوگوں کا کہا ہے۔

علی امین گنڈا پور کہتے ہیں کہ کل تم 50 اور ضیا کو کہو 50 بندے لے کر جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close