بلوچستان
آپریشن ردالفساد جاری، بلوچستان میں مزید 12 دہشتگردوں نے ہتھیار ڈالدیئے
نوشکی: آپریشن ردالفساد کے دوران بلوچستان کے علاقہ نوشکی میں بلوچ ری پبلکن آرمی (بی آر اے) کے 12 دہشت گردوں ہتھیار ڈال دیئے، جن میں دہشت گرد ولی خان سمیت دو اہم دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے پریس ریلیز کے مطابق بلوچستان کے علاقہ کوہلو اور کارغنی سوئی ایریا میں اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز کے سامنے 12 مشتبہ افراد نے ہتھیار ڈال دیئے۔ دوسری طرف پنجاب میں پاکستان رینجرز اور پنجاب پولیس نے اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کیں۔ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 8 غیر قانونی افغان باشندوں سمیت 39 مشتبہ افراد حراست میں لئے گئے، فیصل آباد کے مضافات سے اے کے 47 رائفلوں سمیت خود کار دیگر غیر قانونی ہتھیار بھی قبضہ میں لئے گئے۔