Featuredاسلام آباد
بتایا جائے کتنی ریکوری ہوئی اور پیسہ کہاں گیا، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو سے آج تک ریکور کی گئی رقم کی تفصیلات مانگ لیں۔
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ بتایا جائے کہ اب تک کتنی ریکوری ہوئی اور پیسہ کہاں گیا۔
عدالت نے سرکاری اداروں، بینکوں اور عوام کو واپس کیے گئے پیسے کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کا بھی حکم دیا جبکہ کس صوبے اور وفاقی حکومت کو کتنا پیسہ جمع کرایا گیا اس کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی۔
نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ جس حکومت یا ادارے کی خوردبرد کردہ رقم ریکوری کی جاتی ہے بعد میں اسے ہی دی جاتی ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تمام تفصیلات آئندہ سماعت تک جمع کرائیں پھر جائزہ لیں گے۔