دنیا

دو امریکی خواتین نے سعودی عرب میں ونڈر لیچ کلان کمیونیکیشن کی برانچ کا آغاز کردیا

امریکا کی دو خواتین نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پبلک ریلیشننگ فرم ’’ونڈر لیچ کپلان کمیونیکیشن‘‘ کی برانچ کا آغاز کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکا کی دو خواتین گیون ونڈر لیچ اور دارا کپلان دو دہائیوں سے بہترین دوست ہیں جو پبلک ریلیشنگ کا اتنی ہی مدت کا تجربہ رکھتی ہیں اور انہوں نے نیویارک کی ذہانت، میامی کے مزاج اور سعودی جذبے کے ساتھ مقامی خواتین کو با اختیار بنانے کے عزم کے ساتھ ریاض میں اپنی برانچ کا آغاز کیا ہے۔

پی آر کمیونیکیشنز نے مملکت میں اپنے پہلے باضابطہ منصوبے کا آغاز دسمبر 2022 میں جدہ آرٹ پروجیکٹ کے ساتھ کیا تھا جو فارمولا ون کے موقع پر ہوا تھا اور وہ مقامی کمپنیوں اور امریکی کمپنیاں جو سعودی عرب میں آکر کام کرنے کی خواہشمند ہیں ان کے لیے مارکیٹنگ برانڈنگ پر کام کرنے کی توقع رکھتی ہے۔

امریکی خواتین نے بتایا ہے کہ ہم نے اس بار یہاں سعودی پارٹنر نور طاہر کے ساتھ شراکت داری میں کام کا آغاز کیا ہے۔ نور طاہر ہمیں یہاں لے کر آئیں اور ہمارے ساتھ کھلے دل کے ساتھ شراکت داری پر راضی ہوئیں کہ آپ ہمارے لیے بڑے پروجیکٹس لے کر آئیں اور ہماری رہنمائی کریں۔

ان کا کہنا تھا مملکت کے دارالحکومت میں خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کے حوالے سے بہت ٹیلنٹ ہے اور یہاں کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ یہ سب کچھ کرنا ہمارے لیے بہت ہی لاجواب ہے کیونکہ ہم ایک طرح سے یہاں یہ سب کچھ پہلی بار دیکھ رہی ہیں، ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ نئی معلومات جس کے بارے میں اس سے قبل نہیں سنا تھا۔

اس موقع پر گیون ونڈرلیچ نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی طور پر ہماری برانچ میں یہ ایک نیا اضافہ ہو گا جو مشرق وسطی اور شمالی افریقہ (مینا) ریجن کے لیے یہاں سے کام کرے گی۔

ونڈرلیچ نے بتایا کہ مملکت کے اپنے پہلے سفر میں انہیں خواتین کے بااختیار ہونے کے حوالے سے کچھ غلط فہمی تھی کہ شاید انہیں ہماری مدد کی ضرورت ہے لیکن مجھے جلد احساس ہوگیا کہ ان خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے میری ضرورت نہیں وہ پہلے سے ہی حیرت انگیز، مضبوط، تعلیم یافتہ اور باوقار خواتین ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ مملکت میں خواتین کو ابھی طویل سفر طے کرنا ہے، تاہم وہ یہاں خواتین کے بارے میں مغربی میڈیا کے تاثرات پر حیران ہیں، وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہیں کہ لوگوں کے پاس مملکت میں خواتین کے بارے میں زیادہ واضح اور درست تصور ہو۔

ونڈرلیچ نے بتایا کہ ہم یہاں کی خواتین سے ملاقاتیں کرنا چاہتی ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ لوگ ہم سے دلچسپ پروجیکٹس کے لیے رابطہ کریں۔

اس سے قبل ونڈرلیچ نے پانچ بار مملکت کا دورہ کیا اور کپلن دو بار یہاں آئی ہیں لیکن جب ان کا جیکس آفس یہاں کام کرنا شروع کردے گا تو وہ اکثرخود یہاں موجود ہوں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close