Featuredاسلام آباد

وزیراعظم کی رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت

وزارت توانائی نے سحروافطار(sehar o iftar) اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں حکومت نےعوام کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔وزارت توانائی کےمطابق سحروافطار،تراویح کےاوقات میں بجلی کی فراہمی یقینی ہوگی۔

وزارت توانائی نےملک کی تمام بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کوہدایات جاری کردیں،بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئےآپریشن سرکل کی سطح پرکنٹرول روم قائم ہونگے۔

ترجمان وزارت توانائی کے مطابق سحرکےاوقات سے ایک گھنٹہ قبل،ایک گھنٹہ بعد میں زیرولوڈمینجمنٹ ہوگی،افطارکےاوقات میں ایک گھنٹہ قبل اور3گھنٹے بعدزیرولوڈمینجمنٹ ہوگی۔

ٹرانسفارمرزخرابی کی صورت میں اضافی ٹرانسفارمراورٹرالیاں دستیاب ہوں گی، سب ڈویژن کی سطح پرشکایات کےازالےکیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کردی گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close