لاہور: رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ شہادتوں کی بنیاد پر رمضان المبارک کے چاند کا فیصلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے علما کے ساتھ رابطہ ہے، چاند کی شہادت آئی تو اسے دیکھیں۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی جاری ہیں۔
پنجاب کی زونل کمیٹی کے سربراہ طاہر رضا بخاری نے اعلان کیا کہ لاہور میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔
ان کا کہنا تھاکہ چاند سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔