Featuredاسلام آباد
صدر مملکت نے یوم پاکستان کے موقع پر سزا میں کمی کا اعلان کردیا
یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان بھر کی جیلوں میں قید افرا کی سزا میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں معافی کا اعلان کیا، اعلان کے تحت مختلف سطح کے قیدیوں کی سزامیں 90 دن کی کمی کی گئی ہے۔
سزامیں کمی کے فیصلے سے 65 سال سے زائد عمر کے مرد، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین اور 18 سال سے کم عمر ایسے افراد مستفید ہوں گے جو اپنی سزا کا ایک تہائی حصہ مکمل کرچکے ہیں۔
سزامیں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی، ملک دشمن سرگرمیوں، عصمت دری، چوری، ڈکیتی، اغواء، دہشت گردی اور ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے کے جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔