وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب (Maryam Aurangzeb)نے پریس کانفرنس کرتےہوئےکہا ہےکہ عمران خان الیکشن نہیں سلیکشن چاہتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نےکہا کہ عمران خان اب تم نہ سلیکٹ ہو کر اقتدار میں آسکتےنہ ایلکٹ ہوکرآسکتےہو،نواز،شہبازشریف نےپی کےایل آئی،ہیلتھ کارڈ،موٹر وے اور ٹیکنالوجی جیسے دس نکاتی ایجنڈے دیے۔دس نکاتی ایجنڈے پر تمہیں دس تھپڑ پڑنے چاہئیں۔
وزیراطلاعات نےمزید کہا کہ غریبوں کونوکری ایک کروڑکی بجائےایک کروڑ کوبےروزگارکیا، کون سے پچاس لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا۔
مریم اورنگزیب نےعمران خان کو مخاطب کرتےہوئےکہا کہ آپ بیگم لوٹ مارکر کےالقادرٹرسٹ لےگئی،تم پہلےپنکی پیرنی فرح گوگی کو قانون کےشکنجے میں لاو،اوورسیزپاکستانی پاگل نہیں کہ فرح گوگی کوپیسےدیں۔
مریم اورنگزیب نےمزید کہا کہ انڈےکٹےمرغیاں اورلنگرخانےعوام کوملےہی نہیں،تم ایک منصوبہ بتاوجوملک کیخلاف سازش،مہنگائی قرضے معاشی تباہی کےعلاوہ دیا ہو۔ عوام کوبھیڑ بکریاں سمجھا ہوا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات نےمزید کہا کہ جوجلسےسوشل میڈیا فوٹوشاپ کی نذرہو جائیں توسمجھیں اس کی سیاست دفن ہوگئی،لاہورکی عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا۔