Featuredاسلام آباد

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا، پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز بھی طویل عرصے بعد جوائنٹ سیشن میں شرکت کریں گے، مشترکہ اجلاس میں 8 نکات زیر بحث آئیں گے۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں سہ پہر 3 بجے دوبارہ ہوگا، جس میں پی ٹی آئی کے سینیٹرز طویل عرصے بعد شرکت کریں گے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، جس پر جوائنٹ سیشن میں اراکین بحث کریں گے۔

پارلیمنٹ،کے مشترکہ اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور کی پیش کردہ تحریک کے علاوہ امن و امان پر بحث ہوگی، قومی اداروں اور ان سے وابستہ شخصیات کی تکریم کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، معاشی صورتحال، کشمیر، سی پیک اور خارجہ پالیسی پر بھی بات ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close