Featuredاسلام آباد

حکومتی اتحاد نے انتخابات کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور جے یو آئی آج فریق بننے کی درخواست دائر کریں گی۔

حکومتی اتحاد کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں الیکشن کیس کے حوالے سے اپنا مؤقف عدالت میں پیش کریں گی۔

دریں اثنا وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی فیصلے کا پابند نہیں ہوتا۔ سپریم کورٹ پہنچنے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسی دن بتا دیا تھا کہ فیصلہ چار تین کا ہے۔ الیکشن کمیشن آرٹیکل 218(3) کے تحت اپنی ڈیوٹی کر رہا تھا۔ الیکشن کمیشن کسی فیصلے کا پابند نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو قانونی مشورہ دینا میرا کام نہیں۔

علاوہ ازیں نئے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ، جس کے بعد وہ بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ انتخابات سے متعلق کیس میں عدالت میں پیش ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close