آج پوری قوم عمرانی فتنے کو پہچان چکی ہے : مریم نواز
پاگل آدمی کے کہنے پر عدالتیں سوموٹو لے رہی ہیں، منشیات زدہ شخص کے کہنے پر پنجاب اسمبلی کیوں توڑی گئی؟
قصور: ہمیشہ سہولت کاروں کا استعما ل کیا ، سہولت کاروں نے کانوں کو ہاتھ لگالیا ہے، ترازو کے دونوں پلڑت برابر کردو اور الیکشن کروادو۔
مریم نواز نے قصور میں جلسےسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے والے کو کھڈے میں پھینک دیا، میں سچ بولنے سے باز نہیں آؤں گی، جب الیکشن چوری کیاگیا تب بھی قصور نے پوری سیٹیں جیتیں تھیں، فتنے کو پہچاننے والوں میں کھڈیاں خاص سرفہرست ہے۔
مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاگل آدمی کے کہنے پر عدالتیں سوموٹو لے رہی ہیں،اس منشیات زدہ شخص کے کہنے پر پنجاب اسمبلی کیوں توڑی گئی؟
مریم نواز نے کہا کہ یہ فتنہ حکومت میں ہو تو ملک کی تباہی ہے، فتنہ حکومت سے باہر ہو تو ملک کی بربادی ہے، لیڈر کا ماسک اتراتو توشہ خانہ چور نکلا، لیڈر کا ماسک اترا تو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا چور، ڈکی نکلا۔گدھے پر لکیریں ڈال کر زیبرا بنانے کی پوری کوشش کی گئی، سہولت کار جب رخصت ہوئے تو گدھے سے لکیریں مٹ گئیں، وہ گدھا آج پاکستان کو ٹانگیں ماررہا ہے ،ایسے بندے کو چڑیا گھر میں رکھ کر اس پر ٹکٹ لگنی چاہیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے بچے لندن میں محفوظ ہیں، قوم کے بچوں کوسڑکوں پر مارکھانے کیلئے چھوڑدیا ہے، گلگت بلتستان پولیس کو بلاکر پنجاب پولیس پر حملہ کرایاگیا، آپ نے اتنا ڈرپوک شخص دیکھاہے؟ عمران خان کالا ساگھونگھٹ نکال کر دلہن بن جاتاہے۔
مریم نواز نے کہا کہ اس نے ہمیشہ سہولت کاروں کا استعما ل کیا ، سہولت کاروں نے کانوں کو ہاتھ لگالیا ہے، ترازو کے دونوں پلڑت برابر کردو اور الیکشن کروادو، ایک طرف نواز شریف کی تھو ک کے حساب سے پیشیاں اور دوسری طرف عمران خان کو گھنٹو ں میں ضمانت مل جاتی ہے۔
انھوں نےکہا کہ پی ٹی آئی دورمیں ہم نے تمام تر مصائب کا سامنا کیا، گزشتہ سال سیلاب سے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچا، گیدڑ کو لیڈر کا ماسک پہنانے کی پوری کوشش کی گئی،آج پوری قوم عمرانی فتنے کو پہچان چکی ہے، عدالت کہتی ہے پیش ہو تو پلاستر لگاکر بیٹھ جاتا ہے، پہلے تو نکلتا ہی نہیں، جب نکلتا ہے تو جنگلے والی گاڑی میں بیٹھ جاتاہے، بلٹ پروف شیشے کے پیچھے سے کہتا ہے خوف کے بت توڑدو۔
انھوں نے کہا کہ باہر کے ملکوں سے عمران خان کے حق میں ٹوئٹس آرہی ہیں ، جس سے یہ ثابت ہورہا ہے کہ یہ فتنہ ہے۔ اب یہ ہوگا کہ سہولت کار جائیں گے اور نواز شریف آئیں گے۔