Featuredپنجاب

آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس: اشتہاری قرار دیئے گئے دو ملزمان کی ضمانت منظور

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں اشتہاری قرار دیئے گئے دو ملزمان کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں شہباز شریف کے شریک ملزمان ندیم ضیاء پیرزادہ اور کامران کیانی کی عبوری ضمانت کنفرم کردی۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو 10، 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

واضح رہے کہ کیس میں شہباز شریف کے شریک ملزمان کو اس سے قبل اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close