Featuredاسلام آباد

ہم تین رکنی بینچ کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے اور بائیکاٹ کریں گے : وزیر داخلہ

اسلام آباد: جن ججز پر تحفظات ہیں اُن کے خلاف ریفرنسسز خارج از امکان نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تین ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پرغور جاری ہے اور یہ خارج از امکان بھی نہیں ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے تین رکنی بینچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہ اجلاس میں موجود تھے، جس میں سارے مسائل پر مکمل گفتگو کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ جو بینچ پہلے 9 کا تھا پھر 7 اور پھر پانچ کے بعد چار اور اب تین کا رہ گیا، اس بینچ نے جس فیصلے کو عمل درآمد کرنے کے لیے کارروائی شروع کی وہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم تین رکنی بینچ کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے اور بائیکاٹ کریں گے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ ’پیپلزپارٹی اکتوبر میں انتخابات کے انعقاد پر متفق ہے، جو رہنما الیکشن کے التوا پر اعتراض کررہے ہیں وہ دراصل اپنی پارٹی قیادت کے ساتھ رابطے میں نہیں ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ جن ججز پر تحفظات ہیں اُن کے خلاف ریفرنسسز خارج از امکان نہیں ہیں۔

دوسری جانب برطانوی خبررساں ادارے انڈیپینڈنٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ’ریفرنس کے معاملے پر بات چیت جاری ہے لیکن ابھی اس کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم یہ فیصلہ ہوسکتا ہے کیونکہ تینوں معزز جج صاحبان کا مسلم لیگ ن کے خلاف فیصلے دینے کا ریکارڈ موجود ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ’ان تین ججز نے ایک فیصلہ ایسا بھی دیا جسے صرف مسلم لیگ ن ہی غلط نہیں کہتی بلکہ قانون کا علم رکھنے والا ہر شخص کہتا ہے کہ 63 اے کا فیصلہ دراصل آئین کی دوبارہ تحریف ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close