Featuredپنجاب

مقامی وکیل نے مریم نواز کیخلاف درخواست مسترد ہونے کے فیصلے کو چیلنج کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے اپیل پر وکیل کو تیاری کیلئے مہلت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے وکیل رانا شاہد کی اپیل پر سماعت کی، جس میں مریم نواز کے سرگودھا جلسے میں عدلیہ مخالف تقریر کی نشاندہی کی گئی۔

سماعت کے دوران 2 و رکنی بینچ نے استفسار کیا کہ توہین عدالت کی کارروائی کیلئے اپیل کس طرح قابل سماعت ہے؟، درخواست کے مسترد ہونے پر اپیل دائر نہیں ہوتی۔

وکیل نے بتایا کہ توہین عدالت کا وائرس بہت پھیل چکا ہے، بینچ نے باور کرایا کہ وائرس کیلئے علاج نہیں بلکہ قانون کے مطابق کام کرنا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے اپیل کنندہ وکیل کو توہین عدالت پر اپیل کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں دلائل کی تیاری کیلئے وقت دے دیا۔

مقامی وکیل شاہد رانا نے مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست پر سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close