Featuredاسلام آباد

عوامی عہدے پر خدمات انجام دینے کا موقع دینے کے لیے وزیراعظم کا شکرگزار ہوں

وزیراعظم شہباز شریف کےمعاون خصوصی فہدحسین نے استعفیٰ دے دیا ہے،

ٹویٹر پراپنے پیغام میں فہد نے لکھا کہ “میں نے ایک سال کی مدت کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مجھے عوامی عہدے پر خدمات انجام دینے کا موقع دینے کے لیے وزیر اعظم کا شکرگزار ہوں۔

فہد حسین کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ، جس میں شہباز شریف نے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

گزشتہ سال مئی میں فہد حسین کو وزیر اعظم شہباز شریف نے پبلک پالیسی اور میڈیا کمیونیکیشن پر اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔

فہد حسین اس سے قبل نجی چینلز کے ساتھ اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں اور اپنے کیریئر میں کئی اشاعتوں کے لیے بھی لکھ چکے ہیں، انہوں نے کئی کرنٹ افیئرز پروگرام کی میزبانی بھی کی ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا ،وزیر اعظم نے عرفان قادر کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور کرلیا۔

عرفان قادر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ تھے، وزیر اعظم شہبازشریف نے عرفان قادر کو معاون خصوصی تعینات کیا تھا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close