Featuredخیبر پختونخواہ

گورنر کے پی یکم مارچ کے عدالتی حکم پر عمل نہیں کررہے، تحریک انصاف

خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لیے تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، گورنر کے پی کو فریق بنایاگیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دائردرخواست میں کہا گیا کہ گورنر کے پی یکم مارچ کےعدالتی حکم پر عمل نہیں کررہے،گورنر کے پی نے میڈیا پر 28 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا بعد میں مکر گئے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیاآئین کے مطابق 90 دن میں انتخابات ضروری ہیں۔گورنرکے پی عدالتی حکم کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔سپریم کورٹ گورنر کے پی کو انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دے۔90 دن کی مدت کے قریب ترین تاریخ دینے کی ہدایت کی جائے۔

پنجاب انتخابات: الیکشن کمیشن کا وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے رجوع کرنیکا فیصلہ

درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو تاریخ ملتے ہی انتخابی شڈیول جاری کرنے کی ہدایت کی جائے۔تمام اداروں کو انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کا حکم دیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close