اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس نہ ہونے کے باعث الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے فنڈ کی بروقت فراہمی کا امکان معدوم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق پیر تک اقتصادی رابطہ کمیٹی کا کوئی اجلاس شیڈول نہیں، فنڈز کی عدم فراہمی پر سیکرٹری خزانہ کو سپریم کورٹ میں جوابدہ ہونا ہوگا تاہم وزیراعظم کے پاس سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دینے کا آپشن موجود ہے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب انتخابات کیلئے 21 ارب کے فنڈز کا مطالبہ کیا تھا جبکہ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو 10 اپریل تک الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
خیال رہے کہ 4 اپریل کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پنجاب میں انتخابات کے التواء کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ غیرقانونی اور غیر آئینی ہے، پولنگ 30 اپریل کے بجائے 14 مئی کو ہوگی۔