دنیا

کھانوں میں زہر ملا دو، داعش کی خوفناک ہدایت

دنیا بھر میں دہشت اور سفاکیت کی علامت سمجھی جانے والی شدت پسند تنظیم داعش نے چند روز قبل مغربی دنیا بالخصوص یورپ میں پھیلے ہوئے اپنے انفرادی حملہ آوروں کو ایک گھناؤنی ترکیب کے ساتھ نئے حملے کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دہشت گرد تحریکوں اور تنظیموں کے امور پر نظر رکھنے والی معروف ویب سائٹ پر دہشتگرد تنظیم نے ٹیلیگرام پر اپنے چینل کے ذریعے اپنے تمام ہمدردوں کو یہ پیغام دیا کہ وہ بازاروں اور گروسری سٹورز پر موجود غذائی اشیاء میں زہر ملا دیں۔ پیغام میں کہا گیا کہ آپ لوگ جہاں کہیں بھی ہیں وہاں کمزوریوں کے دہانے کھلے ہیں لہذا اہلِ کفر پر کاری ضرب لگائیے۔ داعش تنظیم نے اپنے نئے پیغام میں مذبح خانوں اور مشہور گروسری سٹورز پر کام کرنے والوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کھلی ہوئی غذائی اشیاء، سبزیوں، پھلوں، گوشت اور شراب کی بوتلوں میں سائنائیڈ زہر ملا دیں۔ یاد رہے کہ سائنائیڈ تیز ترین مہلک زہر شمار کیا جاتا ہے۔ تنظیم نے اپنے پیغامات میں کہا کہ آپ لوگ زہر کی اقسام اور ان کی تیاری پر غور کریں جو چند لمحوں میں سینکڑوں لوگوں کو موت کی نیند سلا دے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close