پنجاب
روٹھی بیوی تو مانی نہیں، نوجوان نے ساس کو قتل کرکے خودکشی کرلی
چنیوٹ: روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر نوجوان نے چھریوں کے وار کرکے ساس کو قتل کرکے زہریلی گولیاں نگل کر خود کشی کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ محمد والا کے علاقہ مہرن باقر میں روٹھی بیوی کو مناکر گھر لے جانے میں ناکامی پر رضا نامی نوجوان نے اپنی ساس عزیز فاطمہ کو چھریوں کے وار سے قتل کرکے زہریلی گولیاں نگل کر خود کو بھی موت کے گلے لگا لیا۔ واقعہ میں داماد اور ساس دونوں دم توڑ گئے۔ چنیوٹ پولیس کے مطابق شاہ جیونہ کا رہائشی رضا اپنی بیوی ثمینہ بی بی کی ناراضگی کو ختم کرکے واپس گھر لے جا نا چاہتا تھا اور گھر آباد کرنا چاہتا تھا مگر صلح نہ ہو سکی۔ جس پر رضا نے ایسا کیا رضا اپنی بیوی ثمینہ کو قتل کرنے کی غرض سے آیا تھا مگر انجانے میں ساس کو قتل کر دیا۔ ملزم نے واردات سے پہلے ہی زہریلی گولیاں کھا لی تھیں تاہم واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔